
کل مورخہ 8/شعبان المعظم 1446/مطابق 7/فروری 2025 کو بہار کی مشہور دینی درس گاہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول میں جمعہ کی نماز سے قبل امیر شریعت حضرت مولانا سید فیصل ولی رحمانی صاحب حفظہ اللہ کی تشریف آوری ہوئی۔یہ لمحات تمام متعلقین جامعہ کے لئے بڑے قیمتی اور پُرمسرت رہے کیوں کہ یہ جامعۃ القاسم میں حضرت امیر شریعت کی پہلی حاضری تھی۔
اس موقع پر آپ نے صوبہ بہار کی اس عظیم درس گاہ اور اس کی عظیم الشان جامع مسجد کا معائنہ کیا اور احاطہ جامعہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہارفرمایا
آپ نے کہا کہ میں جامعۃ القاسم آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ادارہ کی خوبصورت عمارتیں، مسجد اور سرسبز وشادب کیمپس کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ یہاں ہرطرف وسعت وکشادگی ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے علم اور فکر و فن میں بھی وسعت اور دلوں میں کشادگی پیدا کریں ،خلوص و للہیت سے جو بھی کام کیا جاتا ہے اس میں برکت اور اللہ کی رحمت شامل حال ہوتی ہے رب العالمین اس ادارے کو قائم ودائم رکھے اور اس کے فیضان کو ہر سو عام فرمائےآمین ۔واضح رہے کہ اس وفد میں حضرت مولانا قاضی شمیم اکرم رحمانی معاون قاضی مرکزی دار القضاء امارت شرعیہ ،مولانا محمد احتشام رحمانی ،شاعر اسلام مولانا منظر قاسمی تھے جب کہ اس موقع پر طلبہ واساتذہ کے ساتھ مولانا ضیاء اللہ ضیاء رحمانی ،قاری محمد نجم الدین اشاعتی،مطیع احمد مکھیامادھوپور،مفتی محمد سجاد قاسمی ،عبدالسمیع ،اور باشندگان مدھوبنی کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،


